میچ فکسنگ کے الزامات سے بری ہونے کے 5 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر کو میدان میں ناظرین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا. عامر جب نیوزی لینڈ کے خلاف چل رہی ون ڈے سیریز کے ایک میچ میں بولنگ کر تھے تو اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے ان کے خلاف ناراضگی ظاہرکی اور ان کے سامنے نوٹ بھی لہرائے.
ون ڈے انٹرنیشنل
میں واپسی کرنے والے بولر عامر نے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند وائڈ پھینکی جس کو لے کر ناظرین نے ان کے خلاف زبردست ناراضگی ظاہر کی. اوور ختم ہونے کے بعد جب عامر باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے تب ناظرین نے ان کی طرف بینک نوٹ بھی لہرائے. ناظرین کی اس حرکت سے عامر پریشان ہو گئے. عامر نے اپنی ٹیم سیکورٹی انچارج اور گراؤنڈ عملے سے اس کی شکایت کی. اس کے بعد گراونڈ میں اسکی تحقیق کے بعد ناظرین کو اس حرکت کے لئے وارنںگ دی گئی.